Pages

Sunday, April 28, 2013

::::::: ماہ رجب ، کونڈے ، اور کہانیاں ::::::









بِسمِ اللہ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلٰی رَسولِ اللہِ سیّدُ
الخَلقِ و خَیرُھا





::::::: ماہ رجب ، کونڈے ، اور کہانیاں ::::::


ماہِ رواں ماہِ رجب ہے ، اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے مہینوں
میں سے ایک مہینہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا  
﴿ اِنَّ  الزَّمَانَ  قَد 
أستدَارَ  کَھیئتِہِ  یَومَ خَلَقَ اللَّہُ  السَّمَوَاتِ 
وَ  الأرضَ  السَّنَۃُ 
أثنا  عَشَرَ  شَھراً 
مِنھَا  أربعَۃَ حُرُمٌ ، ثَلاثٌ
مُتَوالیاتٌ ، ذو القعدہ ذوالحجۃِ و المُحرَّم و 
رجبُ مُضر  الَّذِی  بین 
جُمادی  و شَعبان
::: سا ل اپنی اُسی حالت میں
پلٹ گیا ہے جِس میں اُس دِن تھا جب اللہ نے زمین اور آسمان بنائے تھے ، سال بار ہ
مہینے کا ہے جِن میں سے چار حُرمت والے ہیں ، تین ایک ساتھ ہیں ، ذی القعدہ ، ذی
الحج ، اور مُحرم اور مُضر والا رجب جو جمادی اور شعبان کے درمیان ہے
صحیح البُخاری حدیث 7913 ، 2664 ۔


 دو جہانوں کے سردار
مُحمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اِس حدیث میں  اِس  ماہ
رجب   کی فضیلت  یہ  بیان
فرمائی کہ یہ حرمت والا مہینہ ہے یعنی اِس میں لڑائی اور قتال نہیں کرنا چاہیے اِس
کے عِلاوہ اِس ماہ کی کوئی اور خصوصیت بیان نہیں ہوئی نہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف سے ، بلکہ اِس مہینے میں
لڑائی اور قتال سے ممانعت بھی بعد میں اللہ کی طرف سے منسوخ کر دی گئی ، اس کی
تفصیل  سورت البقرہ / آیت
217 کی تفسیر میں ملاحظہ فرمائیے ،


 !!!!!  حیرانگی
کی بات ہے کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف سے کوئی
خبر نہ ہونے کے باوجود اِس مہینے کو با برکت مانا جاتا ہے اور من گھڑت رسموں اور
عِبادت کے لیے خاص کیا جاتا ہے ،


 !!!!! جِن کو کرنے کا اِسلام میں کوئی جواز نہیں بلکہ
ممانعت ہے ، اِن رسوم اور عِبادات (رسموں اور عبادتوں) کو مسلمانوں میں داخل کرنے
کے لیے جھوٹی احادیث ( حدیثیں) بنائی گئیں ، تا کہ مُسلمان اُن کو اپنے دِین
اِسلام کا حصہ سمجھ کر اپنا لیں ، یہ تو اللہ تعالیٰ  کا اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی
اُمت پر خاص کرم ہے کہ ہمیشہ اُس نے ایسے عالِم رکھے جو اُسکے رسول صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم کے نام پر پھیلائے جانے والے جھوٹ کواُمت پر ظاہر کرتے ہیں تا کہ
اُمت دھوکے کا شکار نہ ہو یہ الگ بات ہے  کہ اپنی نالائقی، ضد ، ہٹ دھرمی اور اندھی تقلید
کی وجہ سے اُمت کی اکثریت اللہ کی اِس خاص مہربانی کا فائدہ نہیں اُٹھا پاتی یہاں
ہم ماہِ رجب کے بارے میں گھڑی ہوئی جھوٹی احادیث کا مختصراً ذِکر کر رہے ہیں
،   جن کی بنا پر لوگ اس مہینے کو کچھ کا کچھ سمجھتے
ہیں اور اس کے بارے میں غلط عقائد کا شکار ہیں ،


:::::: رجب کے بارے میں جھوٹی او کمزور  احادیث 
(حدیثیں)   :::::::


:::::  1   اِن
فی الجنۃ نھراً یقال لہُ رجب ، ماؤہ أشد بیاضاً مَن اللبنِ و أحلیٰ مَن العَسلِ
مَن صام یوماً مَن رجب سقاہُ اللہ مَن ذَلکَ النھر
::: جنت میں ایک دریا ہے جِس کا نام رجب ہے اُس کا پانی دودھ سے زیادہ سُفید ،
شہد سے زیادہ میٹھا ہے ، جو کوئی رجب کے مہینے میں ایک دِن بھی روزہ رکھے گا اُسے
اللہ اِس دریا کا پانی پلائے گا ۔


 درجہء صحت  :::   حدیث باطل  ہے/سلسلہ الاحادیث الضعیفہ و الموضوعہ /حدیث1898


::::: 
2  اللھُم بارک لنا فی رجب و شعبان و بلغنا رمضان ::: اللہ ہمیں ر جب و شعبان میں برکت دے اور رمضان تک پہنچا دے۔


  درجہء صحت    ::: حدیث
ضعیف یعنی کمزور  ہے ، لہذا ناقابل حجت ہے
،ضعیف الجامع الصغیر /
4395


::::: 
3  رجب شھر اللہ و شعبان شھری و  رمضان
شھر اُمتی
::: رجب اللہ کا مہینہ ، اور شعبان میرا مہینہ، اور رمضان
میری اُمت کا مہینہ ہے ۔


   درجہء صحت   
:::  حدیث ضعیف یعنی کمزور  ہے ، لہذا ناقابل حجت ہے ، ضعیف الجامع الصغیر
/حدیث
3094


:::::   4   فضل رجب علیٰ سائر الشھورِ
کفضل القُرانِ علیٰ سائز الأذکار
::: تمام  مہینوں پر رجب کی فضیلت اُس طرح ہے جِس طرح تمام
تر أذکار پر قُران کی فضیلت ہے ۔


  درجہء صحت     :::  حدیث ضعیف یعنی کمزور  ہے ، لہذا ناقابل حجت ہے ، الفردوس بمأثور
الخطاب ۔


:::::   5  مَن صلی لیلۃ سبعۃ و عشرین مِن رجب
اثنتی عشرۃ  رکعۃ ،،،،، حط اللہ عنہُ ذنوبہ
ستین سنۃ
::: جِس نے رجب کی ستائیسویں رات میں بارہ رکعت نماز پڑھی
اللہ اُس کے ساٹھ سال کے گناہ مِٹا دیتا ہے۔


  درجہء صحت     :::  حدیث ضعیف یعنی کمزور  ہے ، لہذا ناقابل حجت ہے ،  تنزیۃ الشریعۃ / حدیث49


:::::   6   إِن فی رجب یوم و لیلۃ مَن صام ذلک
الیوم و قام تلک اللیلۃ کان کمن صام الدھر مائۃ سنۃ و قام مائۃ سنۃ
::: بے شک رجب میں ایک دِن اور ایک رات ایسے ہیں کہ جو اُس
دِن روزہ رکھے گا اور اُس رات نماز پڑھے گا تو گویا اُس نے سو سال مسلسل روزے رکھے
اور سو سال مسلسل رات بھر نماز پڑھی ۔


 
درجہء صحت    :::  حدیث ضعیف یعنی کمزور  ہے ، لہذا ناقابل حجت ہے ،
 تبین العجب مما ورد فی فضل رجب /إِمام ابن حَجر


::::::: 
رجب کے بارے میں جھوٹی اور کمزور أحادیث اور بھی ہیں ، اِن سب کی بُنیاد
پر ، یا ، قبل از اِسلام رجب کی عِزت و توقیر کے باطل عقیدے کو زندہ رکھنے کے لیے
جو  سومات (رسمیں) اور بدعات  (بدعتیں)اُمت میں داخل کی گئیں اُن میں سے کُچھ یہ
مندرجہ ذیل ہیں ،


M  ::::::: قربانی کرنا
:::::::  اِسلام سے پہلے عرب  رجب کو بڑی عِزت، برکت و رحمت والا مانتے تھے
اور اِس مہینے میں قُربانی بھی کیا کرتے تھے 
جِسے  عِتیرۃ کہتے تھے ، رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اُن کے اِس عقیدے اور عمل کو باطل قرار دیتے
ہوئے فرمایا  
﴿ لا فرع ولا
عَتیر
ۃ :::  نہ کوئی فرع ہے
اور نہ ہی عَتیرہ
صحیح البخاری / کتاب العقیقہ/باب
3 ، مشرکین عرب  ہر سال میں جب اُن کے جانور پہلی دفعہ بچے دیتے
تو اُس پہلی کھیپ میں سے ایک جانور وہ اپنے جھوٹے معبودوں کے نام پر ذبح کرتے تھے
اور اُس کو فرع کہا کرتے تھے


  :::::::
 صلاۃ الرغائب ،  نمازِ رغائب :::::::


رجب کی پہلی جمعرات کی رات ، یا درمیانی رات ، یا آخری رات
میں خاص مقرر شدہ طریقے سے رغائب نامی نماز پڑھنا ، ایسا کام ہے جِس کی سُنّت میں
کوئی دلیل نہیں۔


  ::::::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا سفرِ معراج
:::::::


پندرہ یا ستائیس رجب کی رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و
علی آلہ وسلم کی معراج والی رات سمجھنا اور اِس رات کو کِسی بھی عِبادت یا جشن  یا کام کے لیے خاص کرنا ،


  ::::::: رجب کے مہینے میں خاص طور پر روزہ رکھنا  :::::::


 یہ بھی ایک ایسا
کام ہے جِس کی سُنّت میں کوئی دلیل نہیں ملتی ، اِمام محمد بن اسحاق الفاکھی نے
اپنی کتاب """  اخبار مکہ"""
میں نقل کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے دوسرے بلا فصل خلیفہ
امیر المؤمنین عُمر رضی اللہ عنہُ ایسے لوگوں کے ہاتھ پر مارا کرتے تھے جو رجب  کا روزہ رکھتے تھے  ۔  
 
درجہء صحت      :::  اِمام الالبانی  رحمہُ اللہ نے کہا کہ یہ روایت اِمام بُخاری اور
اِمام مُسلم کی شرائط کے مُطابق صحیح ہے ،  


   ::::::: زکوۃ ادا کرنے کے لیے رجب کے مہینے کو خاص کرنا  ::::::: یہ بھی ایسا کام ہے جِس کی سُنّت میں
کوئی دلیل نہیں ملتی ، اور اِسی طرح    :::::::  عمرہ کرنے کے لیے اِس مہینے کو اِختیار کرنا بھی
بلا دلیل ہے ،


:::::::  رجب کے کونڈے ، یا  ،   اِمام جعفر کے کونڈے  :::::::


اب ہم آتے ہیں ایسے کام کی طرف جورجب کے مہینے میں خاص طور
پر پاکستان ، ہند ، ایران ، بنگلہ دیش وغیرہ میں عِبادت اور ثواب والا کام سمجھ کر
کِیا جاتا ہے ، اور اُس کی بُنیاد بھی سراسر جھوٹ ہے ،   ایک
جھوٹے اِفسانے
"""لکڑ ہارے کی
کہانی """کو بنیاد بنا کر جعفر (صادق ) رحمہُ اللہ سے مشکل کشائی
کروانے کے لیئے
22 رجب کو میٹھی چیز بنا کر کھائی ،
کھلائی ، اور بانٹی جاتی ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ یہ جعفر صادق رحمہُ اللہ کی
پیدائش کا دِن ہے لہذا اُن کی پیدائش کی خوشی میں یہ جشن کیا جاتا ہے ،اور اِسے"""
 رجب کے کونڈے، یا ، اِِمام جعفر کے کونڈے """
وغیرہ   کا نام دِیا جاتا ہے ۔


  ::::::: 
  کِسی کی پیدائش کی خوشی منانا یا کِسی کے موت کے
دِن پر غمی کرنا  ایسے کام ہیں جِن کا نہ
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی تعلیمات میں ، نہ صحابہ رضی اللہ
عنہم أجمعین کی زندگیوں میں اور نہ ہی تابعین ، تبع تابعین أئمہ کرام فقہا ،
محدثین کی زندگیوں یا کتابوں میں کوئی ذِکر ملتا ہے ، یہ کام یقیناً دین میں سے
نہیں ہیں ، کافروں کی نقالی ہے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا
اِشادِ گرامی ہے کہ
﴿ مَن تَشبَھَہ بِقَومٍ  فَھُوَ مِنھُم ::: جِس نے جِس قوم کی نقالی کی  وہ اُسی قوم میں سے ہے سنن أبو داؤد ، حدیث ، 2024 ،


 رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و علی آلہ وسلم کا یہ فیصلہ عام ہے اور اِس میں سے کِسی چیز کو نکالنے کی
کوئی گنجائش نہیں ، لہذا لباس ، طرز رہائش ، عادات و أطوار ، رسم و رواج ، کِسی
بھی معاملے میں کافروں کی نقالی کرنا جائز نہیں ، اور کِسی کا یومِ پیدائش منانا
مسلمانوں کی رسم نہیں ، اور اگر وہ تاریخ پیدائش جِس پر کِسی کی پیدائش کا جشن
منایا جا ئے جھوٹی ہو تو پھر "یک نہ شُد ، دو شُد "  ،


جی تو ، بات ہو رہی تھی جھوٹ پر مبنی جشنِ ولادت یا سالگرہ
جِسے"""  رجب کے کونڈے"""
 یا  """  اِمام جعفر کے کونڈے"""  کہا جاتا ہے ، اور یہ کونڈے کرنے ، کروانے والوں
میں سے شاید ایک فیصد بھی یہ نہیں جانتے کہ ، جِس سبب کو بُنیاد بنا کر وہ یااپنے
اِیمان کا کونڈا کر رہے ہیں وہ سب ایک تاریخی جھوٹ ہے ، جی ہاں ثواب کی نیّت سے
کیے جانے والے اِس کام یعنی عِبادت کا سبب جناب جعفر صادق رحمۃُ اللہ علیہ کی
پیدائش کو بنایا جاتا ہے ، جبکہ یہ تاریخی جھوٹ ہے ، اِمام ابنِ کثیر علیہ رحمۃ
اللہ نے"""  البدایہ
والنہایہ""" میں بیان کیا ہے کہ جناب جعفر صادق رحمۃُ اللہ علیہ کی
تاریخ پیدائش
8 رمضان 80 ہجری اور تاریخ وفات شوّال148 
  ؁ہجری ہے، تو پھر یہ 22 رجب کیا ہے ؟؟؟
کہاں سے ہے ؟؟؟


 آئیے اِس کا جواب بھی تاریخ میں ڈھونڈتے ہیں :::


  :::::::  راہِ ہدایت سے بھٹکے ہوئے ایک گروہ نے
اِس رسم کو ہند و پاک کے مسلمانوں میں داخل کیا اور اِس کا سبب اُن کا صحابہ رضوان
اللہ علیہم سے بُغض اور نفرت کے عِلاوہ اور کُچھ نہیں ، آئیے   ذرا دیکھیئے تو کہ کب اور کہاں یہ گندگی ہمارے
معاشرے میں داخل کی گئی ،


:::::::  پیر جماعت علی
شاہ کے ایک مرید مصطفیٰ علی خاں نے اپنے کتابچے """  جواہر المناقب """میں احمد حسین
قادری کا بیان درج کیا """
22 رجب کی پوریوں والی کہانی اور نیاز
سب سے پہلے
1906 سن عیسوئی میں  رامپور میں أمیر مینائی لکھنوئی کے خاندان میں
نکلی ، میں اُس زمانے میں أمیر مینائی صاحب کے مکان کے متصل رہتا تھا،،،"""
 


 ::::::: مولوی مظہر علی
سندیلوی اپنے ۱۹۱۱ کے ایک روزنامچے میں لکھتے ہیں"""  آج مجھے ایک نئی رسم دریافت ہوئی ، جو میرے اور
میرے گھر والوں میں رائج ہوئی اور اِس سے پہلے میری جماعت میں نہیں آئی تھی ، وہ
یہ کہ
21 رجب کو  بوقتِ شام میدہ  شکر اور گھی دودھ ملا  کر ٹکیاں پکائی جاتی


 ہیں اور اُن پر
اِمام جعفر صادق کا فاتحہ ہوتا ہے
22 کی صبح کو عزیز و أقارب کو بلا کر کھلائی جاتی ہیں   یہ
ٹکیاں  باہر  نہیں نکلنے پاتیں جہاں تک مُجھے عِلم ہوا


 ہے اِس کا رواج ہر
مقام پر ہوتا ہے ، میری یاد میں کبھی اِسکا تذکرہ بھی سماعت میں نہیں آیا ، یہ
فاتحہ اب ہر ایک گھر میں بڑی عقیدت مندی سے ہوا کرتا ہے اور یہ رسم برابربڑہتی جا
رہی ہے"""   


:::::::   عبدالشکور لکھنوئی رحمہُ اللہ نے رسالہ"""  النجم """کی
أشاعت جمادی الاؤل
1348  سن ہجری میں لکھا """
 ایک بدعت ابھی تھوڑے دِنوں سے ہمارے اطراف
میں شروع ہوئی ہے اور تین چار سال سے اِسکا رواج یوماً  فیوماً بڑہتا جا رہا ہے ، یہ بدعت کونڈوں کے نام
سے مشہور ہے ،،،،،،، """   


:::::::     اُسی
دور کے شعیہ عالم محمد باقر شمسی کا کہنا ہے """  لکھنؤ کے شیعوں میں
22 رجب کونڈوں  کا  رواج
 بیس  پچیس سال  پہلے شروع ہوا تھا """بحوالہ رسالہ
النجم لکھنؤ ۔


کہنے اور بتانے کو اور بھی بہت کچھ ہے مگر صاحب اِیمان کے
لئیے اتنا ہی کافی ہے کہ یہ رسم بدعت ہے اور منافقین ، دشمنانِ صحابہ کی طرف سے
مسلمانوں میں داخل کی گئی ہے ، اور اگرسالگرہ کے طور پر میں منائی جائے تو کافروں کی
نقالی ہے اور حرام کام ہے ،            


:::::::    کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ بھی یہ کام کرنے والوں
میں سے ہیں تو یہ کونڈے بھر کر اپنے اِیمان اور عمل کا کونڈا کرتے ہیں ؟


:::::::     کیا آپ جانتے ہیں کہ اِس دِن آپ کو جناب جعفر
صادق رحمہُ اللہ کی پیدائش کا دھوکہ دے کر منافق رافضی آپ کو مومنین کے ماموں جان
 معاویہ بن أبی سفیان رضی اللہ عنہما کی
موت کے جشن میں شامل کرتے ہیں ، کیونکہ
22 رجب 
60 
سن ہجری  اِیمان والوں کے ماموں جان
معاویہ بن أبی سفیان رضی اللہ عنہُما کی موت کا دِن ہے ، جناب جعفر صادق رحمہُ
اللہ کی پیدائش کا نہیں ،


:::::::    کیا آپ جانتے ہیں معاویہ بن أبی سفیان رضی
اللہ عنہما کون تھے ؟ اور اِن منافقین کو
اُن  پر کیوں غُصہ ہے ؟؟؟


:::::::     أمیر المؤمنین معاویہ بن أبی سفیان رضی اللہ
عنہما ہدایت پائے ہوئے ، ہدایت پھیلانے والے ، جِن کے ہاتھ اور قلم کو اللہ نے
اپنی وحی لکھنے کا شرف بخشا ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم  کے جلیل القدر صحابی ، جِن کا دورِ خلافت اسلام
کے کھلے اور چُھپے ہوئے دشمنوں کے لیئے بڑا ہی بھاری تھا ، اور جنہوں نے اِن منافق
رافضیوں اور اِن کی شر انگیزیوں کا ناطقہ بند کئیے رکھا ، رضی اللہ عنہُ و أرضاہُ
۔ 


::::::: ::::::: ::::::: جی ہاں ، 22 رجب60       ؁ ھ
اِس عظیم المرتبہ صحابی  مومنین کے ماموں
اور خلیفہ معاویہ بن أبی سفیان رضی اللہ عنہما کی وفات کا دِن ہے ، منافقین کے
لئیے خوشی اور جشن کا دِن ہے جیسے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم  کے دوسرے بلا فصل
خلیفہ ، أمیر المؤمنین عُمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہُ پر حملہ کرنے والے بد بخت
أبو لؤلؤ فیروز مجوسی کا جشن ، باباشجاع  کے نام پر منایا جاتا ہے ، اور آخری چہار شنبہ
کے دِن کو اِس حملے کی خوشی میں عید بنا دِیا گیا اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم
 کی صحت یابی کی
کہانی میں اِس عید کی حقیقت چھپائی گئی ، اور ،،،، اور ،،،،، 


  ::::::: مسلمانو ، اپنی أصلیت کو چھوڑ کر کافروں اور منافقوں کے
ہاتھوں میں کھلونا کیوں بنتے ہو؟  


  :::::::  اِیمان والو ،
اللہ کے عِلاوہ کِسی اور کے نام پر نذر و نیاز اور چڑھاوے شرک نہیں تو اور کیا ہے ؟


  ::::::: مسلمانو ، سالگرہ منانا کِس کی نقالی ہے ؟


  :::::::اِیمان والو ، کونڈے بھرنے سے پہلے ذرا سوچناتو کہ، 22 رجب کِس کی موت کا دِن ہے ؟


اے میرے مسلمان بھائیو اور بہنوں ، کہیں سے ڈھونڈ نکالئیے ،
اپنی اِسلامی حمیت اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم  اُن کے اہلِ بیت یعنی اُمہات
المؤمنین اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی محبت جو منافق رافضیوں نے آپ کو
دہوکہ دہی کا شکار بنا کر چھین لی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق کو پہچاننے اور اُسے
قبول کر کے اُس پر عمل کی توفیق عطاء فرمائے ۔ طلبگارِ دُعا ، ،عادِل سُہیل ظفر۔


مضمون کا برقی نسخہ درج ذیل ربط سے اتارا جا سکتا ہے:



No comments:

Post a Comment